پشاور ‘ہشت نگری میں سکھوں کا گرد وارہ 73 سال بعد کھول دیا گیا

اتوار 15 نومبر 2015 20:19

پشاور ‘ہشت نگری میں سکھوں کا گرد وارہ 73 سال بعد کھول دیا گیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء) پشاور کے علاقہ ہشتنگری میں بند سکھوں کا گردوارہ 73 سال بعد کھول دیا گیا۔ سکھ برادری اور علاقہ مکین جو گیواڑہ ہشتنگری کے درمیان 1942 ء سے جاری تنازعہ ختم ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود اور زیب اللہ خان چیف سکیورٹی آفیسرٹو وزیراعلیٰ کی کوششوں سے سکھ برادری اور علاقہ مکین جو گیواڑہ کے درمیان کامیاب مذکرات کے ذریعے 1942 ء سے جاری گروارے کا مسئلہ حل ہو گیا جس پر علاقے کے مکینوں کے تحفظات تھے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود کی سربراہی میں ایک جرگہ ہوا جس میں زیب اللہ خان چیف سکیورٹی آفیسر ٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر سورن سنگھ، ایس پی سٹی امتیاز احمد، اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ، سہیل عزیز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ، صاجزادہ سجاد ڈی ایس پی سٹی ، سکھ برادری کے صاحب سنگھ ، علاقے کے مکینوں سے اکبر سیٹھی اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :