وفاقی حکومت نے منی بجٹ لانے کی تیاریاں شروع کردیں،حکومت نے آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالرقرض کی قسط کے لئے چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی سمری مکمل کرلیں‘ذرائع

اتوار 15 نومبر 2015 20:18

وفاقی حکومت نے منی بجٹ لانے کی تیاریاں شروع کردیں،حکومت نے آئی ایم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے منی بجٹ لانے کی تیاریاں شروع کردیں‘ حکومت نے آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالرقرض کی قسط کے لئے چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی سمری مکمل کرلیں۔ذرائع کے وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالرقرض کی قسط حاصل کرنے کیلئے چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے درآمدی گاڑیوں، ڈیری مصنوعات، سگریٹ اور سیمینٹ پر نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز پرغور شروع کر دیا، جبکہ درآمدی گاڑیوں پر اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی اورڈیری مصنوعات کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی میں بھی اضافے کی تجویزپیش کردی گئی ہے۔منی بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس چھوٹ سے متعلق بعض ایس آر اوز بھی واپس لئے جاسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس لگانے کے لئے سمری وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کوپیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :