پیرس میں اسٹیڈیم کے باہر خود کش دھماکہ کرنے والے بمبار سے فرانس اور جرمنی کے فٹ بال میچ کا ٹکٹ بھی برآمد ہوا ہے، خود کش حملہ آور اسٹیڈیم میں حملہ کرنا چاہتا تھا،امریکی اخبار کا دعویٰ

ہفتہ 14 نومبر 2015 23:49

پیرس/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14نومبر۔2015ء) ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس میں اسٹیڈیم کے باہر خود کش دھماکہ کرنے والے بمبار سے فرانس اور جرمنی کے فٹ بال میچ کا ٹکٹ بھی برآمد ہوا ہے، خود کش حملہ آور اسٹیڈیم میں حملہ کرنا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک امریکی اخبار کے مطابق پیرس میں اسٹیڈیم کے باہر دھماکہ کرنے والے خودکش بمبار سے فرانس اور جرمنی کے فٹ بال میچ کا ٹکٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ اخبار کے مطابق حملہ آور اسٹیڈیم میں گھس پر میچ کے دوران دھماکہ کرنا چاہتا تھا تاہم اسے اندر جانے سے روک دیا گیا۔ واضح رہے کہ پیرس کے مختلف مقامات پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 128افراد ہلاک اور 300کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :