مودی کا دورہ برطانیہ، یورپ بھر میں کشمیری سکھ اور دیگر بھارتی اقلیتوں کا احتجاج ،برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے بارش کے باوجود بڑا مظاہرہ کیا گیا،مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر سمیت پورے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے، یورپی یونین بھارت کا مکمل بائیکاٹ کرے، اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے، یورپ اور امریکہ بھارت کو، مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرنے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو وہاں رسائی دینے پرمجبور کریں تاکہ مودی سرکار کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے آئے،مظاہرین کا مطالبہ

ہفتہ 14 نومبر 2015 23:48

برسلز/لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14نومبر۔2015ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کیخلاف تیسرے روز بھی پورے یورپ میں کشمیری سکھ اور دیگر بھارتی اقلیتیں سراپا احتجاج بن گئیں، برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے بڑا مظاہرہ کیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق مودی کی یورپ آمد پر کشمیری مسلمان سکھ اور دوسری بھارتی اقلیتیں آگ بگولا۔

برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے بارش کے باوجود بھرپور احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مودی کے یورپ داخلے اور بھارت سے تجارت پر پابندی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر سمیت پورے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ یورپی یونین بھارت کا مکمل بائیکاٹ کرے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرا?مد کرائے۔ یورپ اور امریکہ بھارت کو، مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرنے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو وہاں رسائی دینے پرمجبور کریں تاکہ مودی سرکار کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے آئے۔