امریکہ کا لیبیا میں داعش کے رہنما کے ٹھکانے پر فضائی حملہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 نومبر 2015 22:54

امریکہ کا لیبیا میں داعش کے رہنما کے ٹھکانے پر فضائی حملہ
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14 نومبر 2015 ء) امریکہ نے لیبیا میں داعش کے رہنما کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد سے مغربی طاقتوں کیلئے ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیرس میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔ اس تمام صورتحال کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے لیبیا میں داعش کے رہنما کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے حملے میں داعش کا رہنما ابو نبیل مارا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :