یورپی یونین نے پیرس حملوں کے حوالے سے پیر کو یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 نومبر 2015 22:46

یورپی یونین نے پیرس حملوں کے حوالے سے پیر کو یوم سوگ منانے کا اعلان ..
پیرس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14 نومبر 2015 ء) یورپی یونین نے پیرس حملوں کے حوالے سے پیر کو یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس میں گزشتہ شب دہشت گردوں حملوں میں 128 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب یورپی یونین کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ یورپی یونین نے اس حوالے سے پیر کو یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا ہے۔ یورپی یونین پیر کے اجلاس کے موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرے گی۔ جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیرس پر حملہ پورے یورپ پر حملہ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں یورپی یونین فرانس کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :