کراچی ، پولیس اہلکار پھردہشتگردوں کے نشانے پرآگئے

دہشتگردوں کی فائرنگ سے2پولیس اہلکارجاں بحق

ہفتہ 14 نومبر 2015 22:15

کراچی ، پولیس اہلکار پھردہشتگردوں کے نشانے پرآگئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 نومبر۔2015ء) کراچی میں پولیس اہلکار پھردہشتگردوں کے نشانے پرآگئے،سہراب گوٹھ کے قریب ہفتہ کے روز دہشتگردوں کی فائرنگ سے2پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کونشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

سہراب گوٹھ کے قریب گلزارہجری موڑپر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے۔جاں بحق اہلکاروں کی شناخت جعفراورعلی رضاکے نام سے ہوئی۔دونوں اہلکارسچل تھانے میں تعینات تھے۔ڈی آئی جی منیرشیخ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد4تھی جودوموٹرسائیکلوں پرسوارتھے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کے خول تحویل میں لیکرفرانسک جانچ کیلئے بھجوادیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :