پاک بحریہ کا اینٹی شِپ گائیڈڈ میزائل کی فائرنگ کا کامیاب تجربہ

قومی مفادات کے تحفظ اور بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ مکمل نگرانی اور دفاعی تیاری برقرار رکھے ہوئے ہے،نیول چیف

ہفتہ 14 نومبر 2015 20:58

پاک بحریہ کا اینٹی شِپ گائیڈڈ میزائل کی فائرنگ کا کامیاب تجربہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) شمالی بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کے جنگی بیڑ ے نے اینٹی شِپ گائیڈِڈ میزائل کی فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے سینئر نیول افسران کے ہمراہ پاک بحریہ کے جہازپی این ایس عالمگیرسے فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

فائر پاور کے اس مظاہرے کے دوران پاکستان نیوی کے بحری اور فضائی یونٹس سے میزائل فائر کیے گئے جنھوں نے اپنے اہداف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایاجو کہ پاک بحریہ کے ہتھیاروں کی ہلاکت خیزی ، درست نشانہ لگانے کے صلاحیت اور استعداد کا ثبوت ہے۔

چیف آف نیول اسٹاف نے میزائل فائرنگ کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے مظاہرے کو سراہا اور نیول فلیٹ کی جنگی تیار ی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔قومی مفادات کے تحفظ اور بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ مکمل نگرانی اور دفاعی تیاری برقرار رکھے ہوئے ہے۔ میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ نہ صرف پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کا ثبوت ہے بلکہ پاکستان مخالف قوتوں کے لیے بھی واضح پیغام ہے۔

متعلقہ عنوان :