سوات : سخت سردی سے قبل ہی زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیرکا کام مکمل کیا جائے گا۔ وزیرا عظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 نومبر 2015 15:46

سوات : سخت سردی سے قبل ہی زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیرکا کام مکمل ..

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 نومبر 2015 ء) :وزیراعظم نوازشریف نے سوات کے زلزلہ زدہ علاقے بری کوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے زلزلہ متاثرین سے خطاب بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امداد شروع کرنے کے بروقت فیصلے کی وجہ سے بحالی کے کاموں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا،سخت سردی سے قبل متاثرین کے گھر مکمل کرلیے جائیں گے ،انہوں نے چکدرہ کو کالام سے ملانے والی سڑک کی تعمیر کا اعلان بھی کیا ۔وزیراعظم نے متاثرین زلزلہ کو یقین دہانی کروائی کہ اُن کے گھر سخت سردی آنے سے پہلے پہلے مکمل کردئے جائیں گے،وزیر اعظم نے زلزلہ متاثرین سے پشتو میں بھی خطاب کیا۔