بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو اپنے ملک میں کرکٹ سیریز کی باضابطہ پیشکش کر دی

ہفتہ 14 نومبر 2015 14:38

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو اپنے ملک میں کرکٹ سیریز کی باضابطہ پیشکش ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار14نومبر۔2015ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )نے پی سی بی کو اپنے ملک میں کرکٹ سیریز کی باضابطہ پیشکش کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے اپنے پاکستان ہم منصب شہریار خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں پاکستان سے دسمبر میں شیڈول سیریز متحدہ عرب امارات کی بجائے بھارت میں کھیلنے کی پیشکش کی ،ذرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ساتھیوں سے صلاح مشورے کے بعد جواب دینے کا عندیہ دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر پاکستان بھارت جانے پر راضی ہوتا ہے تو ممکنہ طور پر دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 3ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :