کراچی : پی آئی اے مالی خسارے کا شکار، وزیر اعظم نواز شریف نے متوقع دورہ تاشقند کے لیے انوکھی فرمائش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 نومبر 2015 13:21

کراچی : پی آئی اے مالی خسارے کا شکار، وزیر اعظم نواز شریف نے  متوقع دورہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 نومبر 2015 ء) : پی آئی اے پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے ایک انوکھی فرمائش کر دی ہے . تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے تاشقند کے متوقع دورے کے لیے پی آئی اے سے 320 طیارہ طلب کر لیا ہے .

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کی خواہش کے مطابق طیارے میں 50 وی وی آئی پی خصوصی نشستیں لگائی جائیں گی جن پر لاکھوں روپے کا خرچ آئے گا.

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے پیر کو دورہ تاشقند پر روانہ ہوں گے جس کے تحت طیارہ 320 دو دن تک وزیر اعظم نواز شریف کے زیرٍ استعمال رہے گا. 320 طیارہ دو روز وزیر اعظم نواز شریف کے استعمال رہنے پر پی آئی اے کا فضائی آپریشن بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے . واضح رہے کہ ایف بی آئی نے دو ارب روپے کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر رکھے ہیں.