ماڈل و اداکارہ صنم سعید کی فلم ”دوبارہ پھر سے“ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل
ہفتہ 14 نومبر 2015 12:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) ماڈل و اداکارہ صنم سعید کی فلم ”دوبارہ پھر سے“ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے جس کو مہرین جبار ڈائریکٹ کر رہی ہیں۔ نیویارک میں شوٹ ہونے و الی اس فلم کے دیگر فنکاروں میں عتیقہ اوڈھو، عدیل حسین، حریم فاروق، طوبی صدیقی، علی کاظمی، شازخان اور چائلڈ اسٹار موسیٰ شامل ہیں۔
مہرین جبار نے اس فلم کا اعلان سال رواں ماہ جولائی میں کیا تھا جب کہ 23 اگست کو نیویارک میں شوٹنگ شروع ہو گئی جہاں پل اسٹریٹ، جیننگ بیچ‘اور جھیل موگن میں سین عکسبند کیے گئے۔ فلم کا آخری اسپیل ستمبر میں شوٹ کیا گیا ہے۔ صنم سعید کی ”ماہ میر“ اور ” بچانا“ کے بعد یہ تیسری فلم ہے جس میں وہ مرکزی کردار کر رہی ہیں۔(جاری ہے)
ان میں سے ” ماہ میر“ ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے جس کے بارے میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اسے 6نومبر کو سینماوٴں میں نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
”دوبارہ پھرسے“ اور ”بچانا“ 2016ء میں ریلیز کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ ”ماہ میر“ بھی شاید نئے سال میں ہی نمائش ہو۔ ماڈل واداکارہ صنم سعید کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ انھیں بولی ووڈ سے بھی فلموں کی آفرز ہیں مگر ابھی تک انھوں نے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔دوسری طرف پاکستانی اداکارائیں ماہرہ خان اور عروہ حسین بولی ووڈ میں انٹری دے چکی ہیں جن میں سے ماہرہ خان بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ”رئیس“ میں ان کے مقابل کام کر رہی ہیں۔ صنم سعید کا کہنا ہے کہ تینوں فلمیں اپنے موضوع اور کرداروں کے حوالے سے منفرد ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی وی کی طرح پاکستان میں فلمیں بھی اچھی بن رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
-
عثمان مختار کا مستقبل میں کبریٰ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار
-
مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.