پاکستان امن کی بات کرنے والا ملک ہے ‘ مہیش بھٹ

پاکستان میں ملنے والے پیار کو کبھی بھی بھلا نہیں سکتا‘بھارتی فلم ڈائریکٹر

ہفتہ 14 نومبر 2015 12:24

پاکستان امن کی بات کرنے والا ملک ہے ‘ مہیش بھٹ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) معروف بھارتی فلم ڈائریکٹرمہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کی بات کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہار کی عوام نے انتہا پسندی کی سوچ کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پر بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت ان دنوں نازک دور سے گزر رہا ہے۔ بھارت کے تہذیب و تمدن کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ بھارت میں آئین کے منافی کام ہو گا۔مہیش بھٹ نے کہا کہ پاکستان میں ملنے والے پیار کو کبھی بھی بھلا نہیں سکتا۔

متعلقہ عنوان :