صحت و صفائی ہمارے ایمان کا جز و ہے‘اعجاز مہاروی

ر اگر ہم دین اسلام کے اس سنہری اصول کو اپنی زندگی میں لاگو کر لیں تو ہر قسم کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے

ہفتہ 14 نومبر 2015 12:18

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء)ممبر پنجاب لوکل گورنمنٹ کمیشن اعجاز مہاروی نے کہا ہے کہ صحت و صفائی ہمارے ایمان کا جز و ہے اور اگر ہم دین اسلام کے اس سنہری اصول کو اپنی زندگی میں لاگو کر لیں تو ہر قسم کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈینگی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے اور اس کی روک تھام بھی اپنے ماحول اور گرد و نواح کو صاف ستھرا رکھ کرکی جاسکتی ہے۔

یہ بات انہوں نے ڈی سی او آفس بہاولنگرکے کمیٹی روم میں ڈینگی کنٹرول سے متعلق ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جس میں اے ڈی سی بہاولنگرطارق محمود بخاری ،مختلف محکموں کے ای ڈی اوز،ٹی ایم اوز،ماحولیات،سوشل ویلفیر،ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ممبر پنجاب لوکل گورنمنٹ کمیشن اعجاز مہاروی نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ڈینگی کے خلاف جس قدر انتھک محنت او ر جوش وجذبے سے کام کیا ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ ڈینگی بہت کم وقت میں کنٹرول ہوا ہے ورنہ دیگر ممالک دس سے بارہ سال کے بعد اس مرحلے کو عبور کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعجاز مہاروی ٹی ایم ایز کو ہدایت کی کہ وہ پانچوں تحصیلوں میں صفائی پر خصوصی توجہ دیں اور بالخصوص سیوریج سسٹم کی صفائی بھی کروائیں۔ انہوں نے ٹی ایم اوز کو گندے پانی کے تالابوں اور جوہڑ ختم کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے اور پانی کے ٹوٹے ہوئے اور لیکیج والے پائپوں کی مرمت کی بھی ہدایات جاری کیں۔ اعجاز مہاروی نے کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ٹی ایچ کیوز میں ڈینگی کے وارڈزتمام سہولتیں موجود ہونی چاہیے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں 65 بیڈز پر مشتمل وارڈز بنائے گئے ہیں ۔ ممبر پنجاب لوکل گورنمنٹ کمیشن اعجاز مہاروی نے مزید کہا کہ تمام محکمے دفاتر میں صفائی کو ہر صورت میں یقینی بنائیں اور ڈینگی کے خاتمے کے لیے کوارڈینیشن کے نظام کو موثر بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی بروئے کار لائے جائیں۔اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ اور ضلع بہاولنگر اللہ کے فضل و کرم اور حکومتی کاوشوں سے ڈینگی فری ہے-