پاکستان کی فرانس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

دکھ کی گھڑی میں فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں‘ترجمان دفتر خاجہ

ہفتہ 14 نومبر 2015 12:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) پاکستان نے فرانس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں‘ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور حالتوں کی مذمت کا اعادہ کرتے ہیں-ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں بڑی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے-ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت سوگوار خاندانوں اور فرانس کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں-دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں-بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور حالتوں کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے-

متعلقہ عنوان :