روسی صدر ولادی میر پیوٹن 30نومبر کو ایران کا دورہ کریں گے

ہفتہ 14 نومبر 2015 11:50

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 نومبر۔2015ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن 30نومبر کو ایران کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق کریملن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر پیوٹن 30 نومبر کو گیس برآمد کرنے والے ممالک کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے تہران جائیں گے۔ اس موقع پر وہ ایرانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :