سرحدوں پر جانچ پڑتال کے باوجود مہاجرین کی تعداد میں کمی نہیں آئی،سویڈن

ہفتہ 14 نومبر 2015 11:50

سٹاک ہوم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 نومبر۔2015ء)سویڈن نے کہا ہے کہ سرحدوں پر جانچ پڑتال کا عمل متعارف کرانے کے باوجود ملک میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد میں کمی نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے ملک میں داخل ہونے والے افراد کی دستاویزات کی جانچ کی جا رہی ہے اور اس دوران سویڈش مائیگریشن ایجنسی نے سیاسی پناہ کے متلاشی 16 سو مہاجرین کو رجسٹرڈ کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سویڈن نے ڈنمارک اور جرمنی سے لگنے والی سرحد پر شناختی دستاویزات کی جانچ کا عمل شروع کیا تھا جس کا مقصد مہاجرین کے بہاوٴ کو قابو میں لانا تھا۔