قصور میں نویں جماعت کا طالب علم حادثہ میں جاں بحق

ہفتہ 14 نومبر 2015 11:49

قصور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 نومبر۔2015ء) رائیونڈ روڈ قصور بائی پاس کے قریب کیری ڈبہ موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں نویں جماعت کا طالب علم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصورکے نواحی گاؤں نندکا تکیہ کا رہائشی فرمان جوکہ شہر قصورکے ایک پرائیویٹ سکول میں تعلیم حاصل کرتا تھا اپنی موٹر سائیکل پرصبح پڑھنے کیلئے آرہاتھا کہ رائیونڈ روڈقصوربائی پاس کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ نے اس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں فرمان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ صدر قصورنے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :