انصاف ہر شہری کا حق ہے جو ہرصورت ملناچاہئیے،ڈ ی پی او قصور

ہفتہ 14 نومبر 2015 11:47

قصور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 نومبر۔2015ء)ڈ ی پی او قصور سید علی ناصررضوی نے کہا ہے کہ انصاف ہر شہری کا حق ہے جو شہریوں کو ہرصورت ملناچاہئیے ہم نے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا تہیہ کررکھاہے اور انشاء اللہ انصاف ہوتاہوابھی نظر آئے گا۔ وہ اپنے آفس میں کھلی کچہری کے دوران سائلین سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اب تھانوں میں شہریوں کو عزت بھی ملے گی ‘انصاف بھی ملے گا اورمقدمات کی تفتیش سوفیصد میرٹ پر ہوگی‘کھلی کچہری کے دوران 71سائلین نے درخواستیں گزاریں جس پر ڈی پی او قصور نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کھلی کچہری کے دوران فرائض سے غفلت برتنے پر کئی افسران کی سرزنش بھی کی۔