پاکستان کی حکومت اور عوام پیرس میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کر تے ہیں۔ ترمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 نومبر 2015 11:26

پاکستان کی حکومت اور عوام پیرس میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کر تے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 نومبر 2015ء) :پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام پیرس میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پیرس میں مرنے والے خاندانوں کے ساتھ پاکستانی حکومت اور عوام نے دلی ہمدردی اور گہری تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کیا ہے. اس دکھ کی گھڑی میں ہم فرانسیسی عوام کے ساتھ ہیں.