کراچی ؛ شیر شاہ میں‌ پراچہ چوک میں گارمنٹس کی فیکٹری میں آگ لگ گی، فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بھُجانے میں‌مصروف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 نومبر 2015 11:14

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 نومبر 2015ء) : شیر شاہ پراچہ چوک میں موجود یاک گارمنٹس فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیر شاہ پراچہ چوک میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے فوری بعد ہی فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بھُجانے میں مصروف ہیں. فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت فیکٹری میں 8 ملازمین موجود تھے جن کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بھُجانے میں تاحال مصروف ہے ان کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد ہی قابو پا لیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :