ہالی ووڈ ایکشن اور ایڈونچر فلم ’اسپیکٹر‘ چین میں نمائش کیلئے پیش، شائقین کی بڑی ..
تازہ ترین : 1

ہالی ووڈ ایکشن اور ایڈونچر فلم ’اسپیکٹر‘ چین میں نمائش کیلئے پیش، شائقین کی بڑی تعداد سینماء گھروں میں پہنچ گئی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 نومبر۔2015ء) ہالی ووڈ کی ایکشن، ایڈونچراور کرائم پر مبنی بونڈ سیریز کی 24ویں فلم ’اسپیکٹر‘ چین میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔جسے دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد نے سینماء گھروں کا رخ کیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ’اسپیکٹر‘ کے رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں اداکار ڈینیل کریگ اور اداکارہ لی سیڈوکس نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔پریمئر کے موقع پر جیمز بانڈ کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنے پسندیدہ اداکار کیساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔

وقت اشاعت : 14/11/2015 - 11:10:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں