دپیکا کو اداکارہ ہونے کی حیثیت سے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،رنبیر کپور
تازہ ترین : 1
دپیکا کو اداکارہ ہونے کی حیثیت سے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،رنبیر کپور

دپیکا کو اداکارہ ہونے کی حیثیت سے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،رنبیر کپور

دوست سے پریمی، پھر دوبارہ دوست بننے سے ہمارے رشتے میں کوئی فرق نہیں آیا ، میڈیا سے گفتگو

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ اداکاری کے معاملے میں مجھے دپیکا پڈوکون سے ڈر لگتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا کہ دپیکا کو ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے مگر ساتھ ساتھ ڈر بھی لگتا ہے، میں دپیکا کے ساتھ کام کرکے کافی بہتر محسوس کرتا ہوں۔ رنبیر کپور نے کہا کہ میں نے دپیکا کیساتھ اب تک تین فلموں میں کام کیا ہے اور ہر فلم میں ان کی شخصیت بہتر سے بہتر ہوتی جارہی ہے۔

وہ ایک ایماندار اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ کافی انٹرٹیننگ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوست سے پریمی اور پھر دوبارہ دوست بننے سے ان کے رشتے میں کوئی فرق نہیں آیا اور میں دپیکا کے ساتھ ایک انوکھا تعلق رکھتا ہوں ۔ دپیکا اور رنبیر کی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 14/11/2015 - 11:06:53

اپنی رائے کا اظہار کریں