شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے ،دوری کا سوچ بھی نہیں سکتی‘مدیحہ شاہ

شائد ہی کوئی فنکار اچھے کردارکی پیشکش کو نبھانے کی حامی نہ بھرے‘فلم انڈسٹری میں عملی طور پر کچھ نظر نہیں آرہا ہے اپنا نام صرف بیان بازی کرنیوالوں میں شامل نہیں کرانا چاہتی، انٹرویو

ہفتہ 14 نومبر 2015 11:04

شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے ،دوری کا سوچ بھی نہیں سکتی‘مدیحہ شاہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) پاکستانی اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے ، میں اس سے دوری کا سوچ بھی نہیں سکتی، شائد ہی ایساکوئی فنکار ہوگا جسے اچھے کردارکی پیشکش ہو اور وہ اس کردار کو نبھانے کی حامی نہ بھرے، ایک انٹرویو میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حوالے سے لوگ بہت کچھ کہہ رہے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نظر نہیں آرہا ہے اس لئے میں اپنا نام صرف بیان بازی کرنیوالوں میں شامل نہیں کرانا چاہتی، انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ میں کس طرح کا کردار نبھا سکتی ہوں، اسی طرح جب کسی کردار کو فنکار پر مسلط کرنے کی کوشش کی جائیگی تو اس کے نتائج نہیں لئے جاسکتے، انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں مگن رہتی ہوں کبھی کسی کے بارے میں کوئی بیان دیا اور نہ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :