رشوت و بدعنوانی سب سے بڑی لعنت ہے،بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور آئین کی بالادستی عدلیہ کی ذمہ داری ہے، وکلاء مقدمات میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا سندھ ہائی کورٹ بار کی سالانہ تقریب سے خطاب

ہفتہ 14 نومبر 2015 00:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر۔2015ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ رشوت و بدعنوانی سب سے بڑی لعنت ہے،بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور آئین کی بالادستی عدلیہ کی ذمہ داری ہے، وکلاء مقدمات میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں۔وہ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ بار کی سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس،جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ میں اس وقت 26ہزار مقدمات زیر التواء ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رشوت و بدعنوانی سب سے بڑی لعنت ہے اس کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور آئین کی بالادستی عدلیہ کی ذمہ داری ہے، وکلاء مقدمات میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل ہوا،ہمیں اس ملک سے ہر قسم کی کرپشن اور بدعنوانیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :