Live Updates

عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں،دکھی دل سے طلاق کا فیصلہ کیا ، عمران خان پر تشدد کی باتیں بھی مضحکہ خیز ہیں ، پاکستان آ کر دوبارہ سے زندگی کا سفر شروع کروں گی

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا طلاق کے بعد برطانوی اخبار کوپہلا انٹرویو

جمعہ 13 نومبر 2015 23:23

عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں،دکھی دل سے طلاق کا ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہعمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں، دکھی دل سے طلاق کا فیصلہ کیا ، عمران خان پر تشدد کی باتیں بھی مضحکہ خیز ہیں ، پاکستان آ کر دوبارہ سے زندگی کا سفر شروع کروں گی۔طلاق کے بعد برطانوی اخبار کو پہلا انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان آ کر دوبارہ سے زندگی شروع کریں گی اور عورتوں کے حقوق کے لئے اپنا کام جاری رکھیں گی۔انھوں نے کہاکہ دکھی دل سے طلاق کا فیصلہ کیا اور عمران خان پر تشدد کی باتیں بھی مضحکہ خیز ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں۔واضح رہے طلاق کے بعد ریحام خان کا یہ پہلا انٹرویو ہے اس سے پہلے بھی انہیں برطانوی میڈیا ہاؤسز اور پبلشنگ اداروں کی جانب سے شادی کے 10 ماہ پر کتاب لکھنے، ٹی وی اور اخباری انٹرویو کے لئے لاکھوں پاؤنڈز کی پیشکش کی تھی۔ گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق ہو گئی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دونوں نے اپنی علیحدگی کی تصدیق کر دی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات