ڈینگی کے خاتمہ کیلئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولنس جاری رکھی جائے ، ٹیمیں اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھائیں ، کسی اہلکار کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، چکلالہ کینٹ کی یونین کونسلوں میں کولڈفوگنگ جاری رکھی جائے تاکہ ڈینگی مچھر کو پھیلنے سے روکا جاسکے

ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال کا انسدادڈینگی بارے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب

جمعہ 13 نومبر 2015 23:15

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولنس جاری رکھی جائے ، ٹیمیں اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھائیں ، کسی اہلکار کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، چکلالہ کینٹ کی یونین کونسلوں میں کولڈفوگنگ جاری رکھی جائے تاکہ ڈینگی مچھر کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔

وہ جمعہ کو یہاں اپنے دفتر میں انسدادڈینگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ ایڈوائرر وزیر اعلی پنجاب برائے ڈینگی ڈاکٹر وسیم اکرم ، اے ڈی سی جی عمران قریشی ، اے ڈی سی عارف رحیم،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر رانا ارشد ،ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق ،ای ڈی او ایگریکلچر ڈاکٹر شاہد سجاد، سوشل ویلفیئر ، محکمہ بہبود آبادی ، سالڈ ویسٹ منجمنٹ ، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی-وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے ڈینگی ڈاکٹر وسیم اکرام نے کہا کہ تمام ادارے مل کر ڈینگی کے تدارک کے لیے اپنی کوشیش جاری رکھیں تاکہ ڈینگی پر قابو پایا جاسکے۔

(جاری ہے)

۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر اس سال میں ہونے والے کام سے آئندہ سال مثبت نتائج مرتب ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ لاروہ ملنے کی تعداد کم ہورہی ہے لیکن ڈینگی کے خلاف کام جاری رکھا جائے تاکہ ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ کولڈ فوگنگ سے بہتر نتائج آ رہے ہیں رسپانس کیس پر خصوصی توجہ دی جائے اور ایس او پیز کے مطابق کو لڈ فوگنگ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف ابھی مزید محنت کرنا ہوگی تاکہ ڈینگی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈینگی کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنے گھروں ،اردگرد کے ماحول کوصاف رکھیں اور صاف پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزئش نسل کو روکا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :