Live Updates

مون گارڈن کے معاملے میں متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں، غریب لوگوں سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، تحریک انصاف کسی سے نہیں ڈرتی،تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل اورعارف علوی کی متاثرین سے اظہار یکجہتی کے موقع پر گفتگو

ایم کیوایم کے ارکان بھی موقع پر پہنچ گئے ، گوعمران گو کے نعرے ، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جوابی نعرے بازی

جمعہ 13 نومبر 2015 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل اور ڈاکٹر عارف علوی نے مون گارڈن کے مکینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون گارڈن کے معاملے میں متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں، غریب لوگوں سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، تحریک انصاف کسی سے نہیں ڈرتی۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو مون گارڈن بلڈنگ کے مسئلے پر وہاں کے مکینوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر گفتگو کررہے تھے جس کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان بھی میدان میں آگئے، ایم کیو ایم کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی اور گو عمران گو کے نعرے لگاتے رہے۔

اس موقع پر عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے روایتی انداز سے ہمارا استقبال کیا ہے، تحریک انصاف کسی سے بھی نہیں ڈرے گی، مون گارڈن معاملے میں متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر عمران اسماعیل کے ہمراہ ڈاکٹر عارف علوی بھی تھے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے جوابی نعرے بازی کی جبکہ کارکنان نے اپنی اپنی پارٹیوں کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات