بھارت میں ان دنوں ہندو طالبان کی حکمرانی ہے: برطانوی اخبار

جریدے کے مطابق بھارت نے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے ساتھ ابھرتی ہوئی معیشت کا چینی نعرہ چرایا، نتیجے کے طور پر ہندو انتہا پسندی کی لہرکیسامنے انسانی حقوق پامال ہو گئے

جمعہ 13 نومبر 2015 23:11

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر کوئی بھی خوش نہیں، برطانوی اخبار نے مودی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ان دنوں ہندو طالبان کی حکمرانی ہے۔انتہا پسندی عدم برداشت اورگجرات فسادات برطانوی اخبارات نریندرمودی پر خوب تنقید کر رہے ہیں، برطانوی اخبار گارجین نے مودی کو ہندو طالبان سے تشبیہ دی۔

اخبار کے مطابق برطانوی شہری بھارت کو کشمیریوں پر ظلم و ستم اور جنسی زیادتیوں کے حوالے سے جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

جریدے کے مطابق بھارت نے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے ساتھ ابھرتی ہوئی معیشت کا چینی نعرہ چرایا، نتیجے کے طور پر ہندو انتہا پسندی کی لہرکیسامنے انسانی حقوق پامال ہو گئے۔گارجین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی اپنے اوپر تنقید سننے کے عادی بھی نہیں ، اپنے دور حکومت میں نو ہزار غیر سرکاری تنظیموں کو ملک دشمن کہہ کر بند کر دیا۔صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی باغی کہہ کر دھمکایا گیا، برطانوی اخبار کے مضمون کے مطابق مودی کی پالیسیوں کے خلاف برطانیہ میں رہنے والے خاموش نہیں رہ سکتے، انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ان کی ذمیداری ہے۔

متعلقہ عنوان :