فیصل آباد، انسداد پولیو کا103 فیصد ہدف مکمل کر لیا گیا

رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے پولیو ٹیمیں 14نومبر کو بھی متحرک رہیں گی، ڈی سی او نور الامین مینگل

جمعہ 13 نومبر 2015 23:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) ضلع میں انسداد پولیو کا103 فیصد ہدف مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے پولیو ٹیمیں 14نومبر کو بھی متحرک رہیں گی۔یہ بات ڈی سی او نور الامین مینگل کی ہدایت پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کنور اعجاز خالق کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ صحت کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔صدر اجلاس نے محکمہ صحت سے کہا ہے کہ مہم کے آخری روز گھر گھر جا کررہ جانے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں اور ایک بھی بچہ حفاظتی ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہئے۔انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں پر بھی ٹیمیں متعین رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے یونین کونسل 177میں پولیو ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر محکمہ صحت کو متعلقہ اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کاروائی کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے مہم پر عملدرآمد سے آگاہ کیا۔