شاہد آفریدی کو پاک بھارت سیریز سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا ، پی سی بی کا وارننگ لیٹر

جمعہ 13 نومبر 2015 23:05

شاہد آفریدی کو پاک بھارت سیریز سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا ، پی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کو پاک بھارت سیریز سے متعلق بیان دینے پر وارننگ لیٹر جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا ہے ۔ پی سی بی نے وارننگ لیٹر جاری کرتے ہوئے آئندہ پالیسی بیان دینے سے بھی روک دیا ہے ۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے بیان دیا تھا کہ اگر فائدہ ہو تو بھارت جا کر کرکٹ سیریز کھیلنے میں کوئی حرج نہیں ۔