Live Updates

سندھ کے لوگ بھی پی پی پی سے جان چھڑانا چاہتے ہیں،شاہ محمود قریشی

شہید بھٹو کے نظرئیے پر سیا ست کرنیوالے 8سالوں میں شہید رانی کے قا تل گرفتار نہیں کر سکے ، رہنماء تحریک انصاف

جمعہ 13 نومبر 2015 23:02

کنری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پا کستان تحریک انصاف کے سینئروائس چیئرمین و غو ثیہ جما عت کے روحا نی پیشوا مخدوم شا ہ محمود قر یشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسی سیا ست ہے کہ ایک طرف وفاق کے خلاف پی پی پی والے احتجاج بھی کر رہے ہیں اور دوسری طرف اسپیکر کے انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار کو وو ٹ بھی دے رہے ہیں، شہید بھٹو کے نظرئیے پر سیا ست کرنے والے 8سالوں میں اپنی شہید رانی کے قا تل گرفتار نہیں کر سکے ، ابھی تک بی بی شہید کا خون انصاف کا منتظر ہے، ایسے لوگ غریب عوام کو کیا انصاف دیں گے،تین صو بوں سے پی پی پی کا صفایا ہو گیا ہے ، اب سندھ کیلوگ بھی پی پی پی سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات