کراچی، سی ٹی ڈی کی ناظم آباد میں کارروائی ،القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 2 کارکنوں ..
تازہ ترین : 1

کراچی، سی ٹی ڈی کی ناظم آباد میں کارروائی ،القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 2 کارکنوں کو گرفتار کرلیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ٹو (سی ٹی ڈی) نے ناظم آباد میں کارروائی کرکے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 2 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اس ضمن میں سی ٹی ڈی ٹو کے ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ناظم آباد میں کارروائی کرکے نواب پٹھان اور نذیر پٹھان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار افراد کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے۔ گرفتار افراد سے 2 دستی بم اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 23:00:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں