پاکستان کی بیروت میں ہونیوالے دو بم دھماکوں کی مذمت ، لبنان کے عوام اور حکومت سے ..
تازہ ترین : 1

پاکستان کی بیروت میں ہونیوالے دو بم دھماکوں کی مذمت ، لبنان کے عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء)پاکستان نے بیروت میں ہونیوالے دو بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان بیروت میں ہونیوالے جڑواں خود کش بم دھماکوں کی مذمت کرتا ہے جن میں اطلاعات کے مطابق 43 قیمتی انسانی جانوں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم لبنان کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس وحشیانہ حملے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کی تمام صورتوں اور حالتوں کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے ۔

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 22:51:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں