خیبرپختونخواہ نے پن بجلی کے منافعے کے حوالے سے نیپرا کیخلاف کیس جیت لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 نومبر 2015 22:41

خیبرپختونخواہ نے پن بجلی کے منافعے کے حوالے سے نیپرا کیخلاف کیس جیت ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13 نومبر 2015 ء) خیبرپختونخواہ نے پن بجلی کے منافعے کے حوالے سے نیپرا کیخلاف کیس جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیرتعلیم عاطف خان نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخواہ نے پن بجلی کے منافعے کے حوالے سے نیپرا کیخلاف کیس جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ کو اب پن بجلی کی پیداوار کی مد میں 6 ارب کی بجائے 19 ارب روپے کا منافع حاصل ہو گا۔ عاطف خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت خیبرپختونخواہ کے عوام کے حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :