ذوالفقار مرزا نے اپنی سکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست دائر کردی

جمعہ 13 نومبر 2015 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے بلدیاتی انتخابات کے دوران رینجرز کی سیکیورٹی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی ،درخواست میں موقف اپنا یا گیا کہ سندھ پولیس پر اعتماد نہیں رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کی جائے، جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کا خطرہ ہے،بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ضلع خیر پور میں 11 افراد کو قتل کیا گیا،جبکہ دوسرے مرحلے میں سانگھڑ اور بدین میں بھی دہشت گردی کا خدشہ ہے،مجھے اپنی سیکیورٹی کے لیے سندھ پولیس پر اعتماد نہیں ہے رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :