ایمنسی انٹرنیشنل کا برطانوی حکومت سے مودی کے لیے ریڈ کارپٹ نہ بچھانے کا مطالبہ
جمعہ 13 نومبر 2015 22:37
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) ا نسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے اعزاز میں ریڈ کارپٹ نہ بچھایا جائے بلکہ سرخ جھنڈ لہرائے جائیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھارت پہنچنے پر ان کا استقبال زبردست احتجاج اور انہیں خوش آمدید نہ کرنے کے نعروں میں کیا گیا جب کہ عالمی میڈیا میں بھی ان پر سخت تنقید کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو کام کرنے سے روکا جا رہا ہے اور ان کے فنڈز بھی روکے جارہے ہیں اس لیے نریندر مودی کی ا?مد پر سرخ کارپٹ بچھانے کی بجائے ان کے خلاف سرخ جھنڈے لہرائے جائیں۔(جاری ہے)
برطانیہ میں تنظیم کے سربراہ ایلن ہوگارتھ کا کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے کام کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اور ان پر ملک کے خلاف کام کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان حالات کو سامنے رکھ کر برطانیہ آمد پر نریندر مودی کی آمد پر سرخ جھنڈے لہرائے جائیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارت میں اب تک 10 ہزار انسانی حقوق کی تنظیمیں غیر رجسٹر کردی گئی ہیں تاکہ انہیں بیرونی فنڈنگ سے روکا جا سکے۔ ہوگراتھ نے برطانوی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود مودی سے اس پر بات کریں اور وہاں انسانی حقوق کی تنظیموں کو کام کرنے دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.