مودی کے دورہ برطانیہ نے بھارت کا سر جھکا دیا، کانگریس لیڈر

نریندر مودی نے جو کچھ برطانیہ میں کہا وہ ان کے دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے،کانگریس رہنما آنند شرما

جمعہ 13 نومبر 2015 22:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما آنند شرما نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے برطانیہ میں عدم برداشت سے متعلق بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی نے جو کچھ برطانیہ میں کہا وہ ان کے دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس رہنما آنند شرما نے کہا کہ نریندر مودی نے کل جو کچھ برطانیہ میں کہا وہ ان کے دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے بھارت کا تشخص پامال کردیا ہے۔آنند شرما کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ نریندر مودی آج ویمبلے میں بھی میلو ڈرامہ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی ہائیپو کریسی کا شکار موٹی چمڑی کے انسان ہیں جنہیں ملک میں تشدد کی آوازیں سنائی نہیں دیتیں۔