پولیس کی طرف سے قبضے میں لی گئی گدھوں کی کھالوں کے حصول کیلئے چینی کمپنی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا ، گدھے کی کھالوں کی ایکسپورٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی طلب

جمعہ 13 نومبر 2015 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) پولیس کی طرف سے قبضے میں لی گئی گدھوں کی کھالوں کے حصول کیلئے چینی کمپنی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا جبکہ گدھے کی کھالوں کی ایکسپورٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی طلب کر لیا گیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجادگل نے چینی کمپنی کے نمائندے ینگ شینگ کی درخواست پرسماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ دوماہ قبل پولیس نے دین پورہ قصور کے علاقے میں ٹینری سے ایک ہزار پچاس گدھے کی کھالیں قبضے میں لے لیں،گدھے کی کھالیں اس کی ٹینری کی نہیں بلکہ چائینزکمپنی گلوبن کی ملکیت تھیں۔ لہٰذا استدعا ہے کہ قبضے میں لی گئی گدھوں کی کھالیں سپرداری پر دینے کا حکم دیاجائے۔ فاضل عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرکے 16نومبر تک جواب طلب کرلیا جبکہ گدھے کی کھالوں کی ایکسپورٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :