لاہور ہائیکورٹ نے بھلوال سرگودھا سے (ن) لیگ کے جنرل کونسلرکے امیدوار کو دو شناختی کارڈ رکھنے پر نااہل قراردیدیا

دو،دوشناختی کارڈز رکھ کر دوہرافائدہ اٹھایاجارہاہے،قانون کی خلاف ورزی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی‘ ریمارکس

جمعہ 13 نومبر 2015 22:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے بھلوال سرگودھا سے (ن) لیگ کے جنرل کونسلرکے امیدوار کو دو شناختی کارڈ رکھنے پر نااہل قراردے دیا۔ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ یوسی 7سے احمد رضا جنرل کونسلر کے امیدوارکے طور پر حصہ لے رہے ہیں،احمد رضاکے دوشناختی کارڈز ہیں اور انہوں نے ووٹرزلسٹوں میں بھی دوہرا اندراج کروارکھاہے۔

(جاری ہے)

دو،شناختی کارڈز رکھنا، نادرا ایکٹ کے تحت جرم ہے اور الیکشن رولز کی بھی خلاف ورزی ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ احمد رضا کونااہل قراردینے کا حکم دیاجائے۔ جس پر فاضل عدالت نے قراردیا کہ دو،دوشناختی کارڈز رکھ کر دوہرافائدہ اٹھایاجارہاہے،ہم ملک کو کس طرف لیکر جارہے ہیں۔قانون کی خلاف ورزی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔احمد رضا کے وکیل نے تمام الزامات کو مستردکرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدبھلوال سرگودھا سے (ن)لیگ کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے جنرل کونسلرکو نااہل قراردینے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :