بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم آمد، سکھوں کا شدید احتجاج

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 نومبر 2015 22:13

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13 نومبر 2015 ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم آمد پر سکھوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم آمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نریندر مودی بھارتی کمیونٹی سے اہم خطاب کریں گے۔ تاہم ا س موقع پر نریندر مودی کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔ مودی کی آمد پر ویمبلے اسٹیدیم کے باہر ہندوستانی سکھوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور بھارتی وزیراعظم کیخلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے۔