سردیوں میں انڈسٹری کیلئے گیس کی بندش اور آئی ایم ایف کے دباؤ پر نرخ بڑھانا ظلم اور زیادتی ہے ‘ حکومتی پالیسیوں کے باعث معیشت تباہ ہوچکی ہے

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے نجکاری رانا آصف توصیف کا بیان

جمعہ 13 نومبر 2015 22:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) سابق وفاقی وزیر مملکت برائے نجکاری وپاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا محمد آصف توصیف نے کہاہے کہ سردیوں میں انڈسٹری کیلئے گیس کی بندش اور آئی ایم ایف کے دباؤ پر نرخ بڑھانا ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے ‘ حکومتی پالیسیوں کے باعث معیشت تباہ ہوچکی ہے اور روز بروز بجلی، گیس اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوربے پناہ ٹیکسز کے نفاذ سے انڈسٹری کا پہیہ جام اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہوتی جا رہی ہیں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی پہلے ہی اجیرن بنا رکھی ہے IMF کی کڑی شرائط پرقرض لینے کیلئے ٹیکسوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہوگا۔

جمعے کو ایک بیان میں انہوں نے وفاقی و زیر خزانہ اسحق ڈار کی جانب سے40ارب روپے کے نئے ٹیکس عائدکرنے کی نوید سنانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہد ف کے مطابق ٹیکس اکھٹا نہ کرنا وزارت خزانہ کی نااہلی اور مزید ٹیکس لگا کر خسارے کی کمی اور ہدف کو پورا کرنا قوم پر ظلم ہے انہوں نے کہا کہ اسوقت جبکہ ملک اپنی تاریخ کے انتہائی سنگین بحران کا شکار ہے اور اسے اندرونی و بیرونی چیلنجون کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس مسئلے کو سنجیدہ نہ لیا تو اس کے سنگین تنائج مرتب ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے جوتحفہ دیا ہے اس سے ملک میں مہنگائی کا ایسا سیلاب آئیگا کہ اسکے سامنے بندباندھنا ممکن نہیں رہے گا حکمرانوں سے قوم پر رحم کھائیں اور آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم برسانے کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کریں ورنہ عوام متحد ہو کر سڑکوں پر نکل آئیں گے