ملک کو دہشت گردی، انتہاپسندی، غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نکالنا اہم ہے،اﷲ رکھا چوہدری
جمعہ 13 نومبر 2015 22:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اﷲ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش دہشت گردی، انتہاپسندی، غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے تعلیم کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مہذب و پرامن معاشرے کی تشکیل اور انتہاپسندی کے رجحانات میں کمی لانے کیلئے تعلیم موثر ترین ہتھیار ہے۔
تعلیم کی اسی اہمیت کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے کے کونے کونے میں علم کی کرنیں بکھیرنے کیلئے انتہائی موثر اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب سکولز ریفارمز روڈمیپ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اور اس پروگرام پرموثر عملدرآمد کے ذریعے تعلیم عام کرنے میں مدد مل رہی ہے۔شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے وسائل دیئے ہیں اور آئندہ بھی دیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے انتھک محنت اور ٹیم ورک کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے اربوں روپے کے لاکھوں لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کئے ہیں۔ طلبا و طالبات کو میرٹ پر ٹیبلٹس دینے کا پروگرام بھی بنایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے تمام اقدامات صوبے میں علم کی کرنیں پھیلانے میں ممد و معاون ثابت ہو رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.