وزیر اعلی شہباز شریف نے لاہور نالج پارک کے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی ‘رانا مشہود احمدخاں
انجینئر نگ کمپنی یکم جنوری کو منصوبے کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیگی ، منصوبہ 852 ایکڑ رقبے پر محیط ہو گا ‘صوبائی وزیر تعلیم
جمعہ 13 نومبر 2015 22:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف نے لاہور نالج پارک کے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی ،قواعد و ضوابط اور شرائط پر پورا اترنے والی انجینئرنگ کمپنی یکم جنوری تک حتمی طور پر منتخب کر لی جائے گی جس کے بعد منصوبے کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا،لاہور نالج پارک میں آئی ٹی یونیورسٹی کے توسیعی منصوبے کے لئے جگہ مختص کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے -یہ بات صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں لاہور نالج پارک کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چھٹی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بتائی - اجلاس میں کمپنی کے سی ای او شاہد زمان کے علاوہ بورڈ کے ممبرز عرفان علی ، سہیل نقوی ، جنرل (ر) محمد اکرم ، الماس حیدر ، آصف ایچ بخاری ، عبدالرزاق داؤد اور ڈاکٹر نظام الدین نے بھی شرکت کی -صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ 852 ایکڑز پر محیط لاہو رنالج پارک گلوبل نالج اکانومی کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے مستقبل میں جنوبی ایشیاء کا سب سے اہم سٹیٹ آف دی آرٹ علمی و تکنیکی مرکز ثابت ہو گا - انہوں نے کہا کہ 40ہزار نفوس کی آبادی پر مشتمل عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں اور کارپوریٹ سیکٹرکے دفاتر پر مبنی یہ پارک اپلائیڈ سائنسز کی ترویج کا اہم ترین ذریعہ بن جائے گا جو پاکستان کی ترقی او ر آگے بڑھ کر خوشحال اور ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہونے کی جدوجہد میں سنگ میل کا کردار ادا کرے گا - رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ لاہور نالج پارک کے قیام کے سلسلہ میں ہیومن ریسورس کمیٹی، ٹیکنیکل کمیٹی اور کنسلٹنٹس سلیکشن کمیٹی اپنا کام تیزی سے مکمل کر رہی ہیں - یکم جنوری تک نالج پارک کی تعمیر کرنے والی انجینئرنگ کمپنی کا انتخاب کر لیا جائے گا - نالج پارک کے دفاتر کے لئے فیروز پور روڈ پر سائٹ تلاش کی جا رہی ہے - وزیر اعلی پنجاب اس منصوبے کی تکمیل کے لئے بے حد پر جوش ہیں اور انہوں نے حال ہی میں 21ارب روپے کی منظوری دی ہے - یہ ر قم آئندہ تین برسوں میں منصوبے پر مرحلہ وار خرچ کر کے قومی اہمیت کے اس پراجیکٹ کو مکمل کر لیا جائے گا - صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور نالج پارک کے قطہ زمین میں سے آئی ٹی یونیورسٹی کو توسیع کے لئے کچھ رقبہ دینے کے معاملے پر بورڈ آف ڈائریکٹر ز کو کوئی اعتراض نہیں تاہم آئی ٹی یونیورسٹی کی طرف سے اپنے توسیعی منصوبے کی مکمل تفصیلات بورڈ کے سامنے پیش کرنے کے بعد اس پر حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا -
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.