وزیراعلیٰ شہبازشریف کا لاہور کے علاقے باغبانپورہ سے اغوا ہونے والی 2سالہ بچی کو بازیاب کرانے کا حکم

جمعہ 13 نومبر 2015 22:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے باغبانپورہ سے اغوا ہونے والی 2سالہ بچی کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ 2سالہ بچی کی بازیابی یقینی بنائی جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :