ڈانس پارٹی تنازعہ: عمر اکمل کو جوابدہی کیلئے 7 دن کی ڈیڈ لائن

قانون سب کے لیے برابر ہے اور جواب طلبی کے لیے وقت دیا جانا چاہئے، باسط علی

جمعہ 13 نومبر 2015 21:42

ڈانس پارٹی تنازعہ: عمر اکمل کو جوابدہی کیلئے 7 دن کی ڈیڈ لائن

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء)سابق قومی کرکٹر اور ایس این جی پی ایل کے کرکٹ کوچ باسط علی نے عمر اکمل کو ڈانس پارٹی تنازعہ میں دفاع کا حق دیتے ہوئے جوابدہی کے لیے سات دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور جواب طلبی کے لیے وقت دیا جانا چاہئے، ڈانس پارٹی تنازعے کے حوالے سے عمر اکمل ایک ہفتے میں جواب داخل کریں گے، باسط علی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے مجھے اکیلے بلایا تھا۔