اسلام آباد،جعلسازی کے مقدمہ میں ملزم تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے ..
تازہ ترین : 1

اسلام آباد،جعلسازی کے مقدمہ میں ملزم تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلسازی کے مقدمہ میں ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔ جمعہ کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جعلسازی مقدمہ کے ملزم محمد ریاض کو ایف آئی اے کے انسپکٹر محمد اکرام نے پیش کیا ایف آئی اے نے عدالت سے ملزم کے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا واضح رہے کہ ملزم پر اسلام آباد کے تھانہ ایف آئی اے میں جعلسازی کا مقدمہ درج کیا یا تھا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم نے جعلسازی کے ذریعے لوگوں کو اٹامک انرجی کمیشن میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر روپے ہتھیائے ہیں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 21:38:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں