منشیات کیس میں ملزم کے اقبال جرم پر دو ماہ قید اور دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا
تازہ ترین : 1

منشیات کیس میں ملزم کے اقبال جرم پر دو ماہ قید اور دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے منشیات کیس میں ملزم کے اقبال جرم پر دو ماہ قید اور دس ہزار روپے جرمانہ ‘ جمعہ کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شارخ ارجمند کی عدالت میں منشیات کیس کے ملزم عزیز الله کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں وکلاء نے اپنے دلائل پیش کئے۔ ملزم نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے منشیات کے الزام پر اقبال جرم کرلیا۔ ملزم کے اقبال جرم کرنے پر عدالت نے ملزم کو دو ماہ قید دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔ عدم ادائیگی جرمانے پر ملزم کو مزید پندرہ روز جیل میں گزارنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ ملزم پر رواں سال تھانہ شہزاد ٹاؤن میں 9-C کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 21:36:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں