جعلی سیشن جج بننے اور دیگر مقدمات میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

جمعہ 13 نومبر 2015 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جعلی سیشن جج بننے اور دیگر مقدمات میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ محمد آصف کی عدالت میں جعلی سیشن جج بن کر اغواء اور ڈکیتی کرنے والے ملزم قاضی محمد لطیف کے کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی واضح رہے کہ ملزم پر رواں سال تھانہ شالیمار میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 380/341,170,452 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم سیشن جج بن کر گھر میں داخل ہوا اور سائل کو زدوکوب کرنے کے بعد نو لاکھ روپے اور پراپرٹی کے کاغذات اور بیٹی کو اغواء کرکے ساتھ لے گیا اور سائل کو جانی اور مالی نقصان کی دھمکیاں بھی دیتا رہا