2016ء انڈر گریجویٹ پروگرامز کے لئے اہل طلبہ و طالبات سے درخواستیں طلب

جمعہ 13 نومبر 2015 21:34

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء) دی چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کی جانب سے 2016ء انڈر گریجویٹ پروگرامز کے لئے اہل طلبہ و طالبات سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

اہل بین الاقوامی طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کی جانب سے وظائف دیئے جائیں گے جبکہ یونیورسٹی کے تمام پروگرام مکمل طور پر سپانسرڈ ہوں گے۔ اہل طلباء و طالبات یونیورسٹی کے لنک www.cuhk.edu.hk/admn/intl کے ذریعے 17 نومبر 2015ء تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔